Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » نئے پاکستان میں دودھ پلانے والی ماوں کے لیئے خوشخبری




Image result for usman buzdar



لاہور(ویب‌ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کچھ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عوام اکثر اُن کا موازنہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کرتے ہیں۔ اکثر عوامی حلقے شکایت کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی انتظامی معاملات پر گرفت کمزور ہے اور اُن کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کا کوئی مؤثر منصوبہ بھی سامنے نہیں آ سکا۔تاہم عمران خان اپنے اس انتخاب کو ہر موقع پر سراہتے ہیں اور اُنہیں اپنی حکومتی ٹیم کا وسیم اکرم قرار دیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ عثمان بزدار نے واقعی وسیم اکرم بن کر خود پر تنقید کرنے والوں کو یارکرز اور باؤنسرز مارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عمران خان سے وسیم اکرم کا خطاب پانے والے عثمان بزدار نے انتظامی امور کی پچ پر کارکردگی کی تیز رفتار بالنگ کرانے کی ٹھان لی ہے۔
اس حوالے سے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی میانوالی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے جس کے تحت اپنے بچوں کو مقررہ مُدت تک دُودھ پلانے والی مستحق خواتین کو معقول وظیفہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہر ضلع میں عطاء کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں اس ضلع کی تمام مساجد کے امام اور خطیبوں کو دعوت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح ہال بلدیہ میانوالی میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام اس حوالہ سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم میں کیا گیا۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
This is the last post.

No comments: