Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپوراسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج پیش


Image result for ASif zardari faryal talpur

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپوراسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج پیش ہوں گے۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے گرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو ناکے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو میں ہوگی۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد منتقل ہونے والے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشدملک کریں۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 24 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔سماعت کے لیے عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔ طلب کیے جانے والے ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید، عبدالغنی مجید، زین ملک ، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین ، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری ، داؤد، شیر محمد، شہزاد علی ، کرن امین ، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے احاطہ عدالت کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے رینجرز اہلکار تعینات کرنے کے لیے چیف کمشنر کو خط بھجوا رکھا ہے۔پی پی شریک چیئرمین اور بہن فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں جانب دو ہزار پولیس اہلکار اور رینجرز کے دو سو جوان تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس اور خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ احتساب عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے جیالوں کو عدالت نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے پارک لین کمپنی اور مشتبہ بینک ٹرانزیکشنز سے متعلق نیب کے سوالنامے پر تحریری جواب دینے کیلئے مزید مہلت بھی مانگ لی ہے۔ نیب کے نام لکھے گئے خط میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ سمیت دیگر مصروفیات کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیرہوئی، جواب جمع کرانے کیلئے سترہ اپریل تک کی مزید مہلت دی جائے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیب نے آصف علی زرداری نے جواب کیلئے 31 مارچ تک مہلت دی تھی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: